برطانیہ، پانی میں دنیا کے مشکل ترین مقا بلوں کا انعقاد
دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انوکھے فیسٹیولز منعقد کیے جاتے ہیں جو نہ صرف عوام کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں بلکہ جسمانی اور دماغی صحت کیلئے بھی بے حد مفید ہیں ۔
برطانیہ میں بھی کھلے پانی میں کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس کا انعقاد کیا گیا، ٹفیسٹ اوپن واٹر ایڈونچر ریس نامی اس ریس میں درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیااور نہر میں تیزی سے بہتے ٹھنڈے پانی میں کہیں تو شدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا420 میٹر کا فاصلہ طے کیا تو کہیں چکنی دیوار پر لگے جال کو تھام کر فینش لائن تک پہنچے ۔
ان مشکل ترین مقابلوں میں خطرناک کورس مکمل کرتے ہوئے ماہر کھلاڑیوں کو کئی مشکلات عبور کرنا تھیں۔
برطانیہ، پانی میں دنیا کے مشکل ترین مقا بلوں کا انعقاد
تین گھنٹے اورتیس منٹ تک جاری رہنے والی اس مشکل ترین ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ اوپن واٹرمقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
اس ریس میں سب سے تیزی سے تمام کورس مکمل کرنیوالے کھلاڑی نے خود کو سب سے سخت جان ثابت کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا۔