انٹرنیشنل
برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے استعفادئے دیا
برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رڈ نے استعفا دے دیا، جسے وزیراعظم ٹریزامے نے منظور کرلیا۔
امبر رڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن افراد کے حوالے سے حقائق چھپائے۔
ذرائع کے مطابق امبر رڈ نے برطانوی اخبار میں اپنا خط شائع ہونے کے بعد استعفا دیا، جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا ٹا رگٹ طے کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی میں امبر رڈ نے ایسے کسی بھی ٹارگٹ کی تردید کی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزامے نے برطانوی وزیر ڈاخلہ امبر رڈ کا استعفیٰ قبول کر لیا جبکہ امبر رڈ کو اج بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔