انٹرنیشنل
برطانوی وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن (نیوز وی او سی) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے ، برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاہدے پر ٹرمپ کے فیصلے سے قبل دونوں ممالک کی ٹیمیں رابطے میں رہیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال رکھے کیونکہ یہ علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔