شوبز
برطانوی سنسر بورڈ نے سلمان خان کی فلم ’’ریس 3 ‘‘کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے غیر موزوں قرار دے دیا
نئی دہلی(آئی این پی) سلمان خان کی فلم ریس 3 کو برطانوی سنسر بورڈ نے 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے ہندی فلم ریس 3‘ کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے اسے 12اے سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے جو بھارت میں یو اے سرٹیفیکیٹ کے مساوی ہے جس کے تحت یہ فلم 12 سال سے کم عمر بچوں کیلیے نامناسب ہے یا پھر یہ فلم بچے اپنے بڑوں کے ساتھ دیکھیں۔برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کااعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اورلکھا یہ فلم دیکھنے سے تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے۔