انٹرنیشنل

برطانوی تحقیقات پر اعتماد نہیں:روسی وزیر خارجہ

ماسکو (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ نے سابق ڈبل ایجنٹ کے زہر خورانی کے واقعے میں برطانوی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ برطانوی رویے کے باعث سرگئی اسکریپال کیس میں لندن پولیس کی فراہم کردہ معلومات پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس حقائق کو سامنے لانے کے لیے برطانیہ کی فراہم کردہ معلومات کے بارے میں اطمینان حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن لندن نے ماسکو کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی، یہی نہیں روسی وزیر خارجہ نے حکومت برطانیہ پر شواہد کو چھپانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button