ایڈیٹرکاانتخاب

برازیل کی جیل میں قیدیوں کا تصادم، 30 افراد کو قتل کردیا گیا

برازیلیا (نیوز وی او سی آن لائن) برازیل کی ایک پرہجوم جیل میں دو جرائم پیشہ گروہوں کے تصادم کے نتیجے میں 30 قیدی ہلاک ہوگئے ، مرنے والوں میں سے بعض افراد کے سر قلم کردیے گئے ہیں جبکہ بعض افراد کو زندہ جلاکر مارا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی برازیل کے شہر ناٹال کی الاکوز جیل کی بیرک میں قید ایک جرائم پیشہ گروہ کے قیدیوں نے دوسرے گروہ کے قیدیوں کے بیرک پر حملہ کردیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے قیدیوں کے سر تن سے جدا کیے گئے ہیں جبکہ متعدد کو زندہ جلایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 30 قیدی ہلاک ہوئے ہیں۔ جیل میں 650 کی گنجائش سے زیادہ 1150 قیدی رکھے گئے تھے
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی برازیل کی مختلف جیلوں میں فسادات کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یہ سلسلہ نئے سال کے موقع پر شروع ہوا تھا جب ماناؤس کی جیل میں تصادم کے نتیجے میں 56 قیدی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ ہفتے بھی شمالی اور ایمازونین جیلوں میں تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button