بحریہ ٹاؤن پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ پراپرٹی ڈیلرز ایکسپو فرینکفرٹ میں شروع ہوگئی
منور علی شاہد بیورو چیف جرمنی
پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ اداروں کی دو روزہ پراپرٹی ڈیلرز ایکسپو2018 آج فرینکفرٹ میں
شروع ہوگئی اور اس کا اہتمام بحریہ ٹاؤن پاکستان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ فرینکفرٹ کے معروف ہوٹل ہلٹن میں
منعقد ہونے والی پراپرٹی ڈیلرز نمائش کا باقاعدہ افتتاح بحریہ ٹاؤن پاکستان کے سربراہ شاہد قریشی اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد شعیب اختر کے ہاتھوں ہوا۔48 سے زائد پراپرٹی ڈیلرز اور اس سے وابسطہ کاروباری ادارے اس میں شرکت کر رہے ہیں ۔ افتتاح کے فورا بعد مہمان خصوصی شاہد قریشی اور معروف کرکٹر محمد شعیب اختر نے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور ان کے کاروبار سے متعلق آگاہی لی۔ یہ نمائش دو دن جاری رہے گی۔فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی پراپرٹی ڈیلرز کی اس نمائش میں پاکستانی فیملیز اور لوگوں کا داخلہ فری رکھا گیا ہے۔
افتتاح سے ایک دن بریفنگ کے دوران بحریہ ٹاؤن پاکستان کی انتظامیہ کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے پراعتماد مواقع فراہم کرنا اورپراپرٹی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے ۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مختلف منصوبوں کے ساتھ کراچی کے متعددپراپرٹی ڈیلرز خصوصی طور پر اس میں شرکت کر رہے ہیں اپرٹی ڈیلرز کی دو روزہ نمائش کو پاکستان جرمن پریس کلب کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ اس ایکسپو میں تین اہم پریس کلب کے صدور نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے جن میں افضل بٹ صدر پریس کلب اسلام آباد پاکستان ، ارشد رچال صدر پریس کلب برطانیہ اور سلیم پرویز بٹ صاحب پاکستان جرمن پریس کلب شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پراپرٹی ڈیلرز کی اس نمائش کے انعقاد میں پاکستان جرمن پریس کلب نے نمایاں معاونت کی ہے