بحرین کی قطر کو وارننگ،ایران سے فاصلہ رکھنے کا مطالبہ
بحرین 09جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا کہ چاروں ملکوں کی جانب سے منظور کی جانے والی شرائط انتہائی واضح ہیں۔قطر کو اپنا راستہ درست کرتے ہوئے ماضی کے تمام وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ کو ایران سے دوری اختیار کرنا ہو گی اور ہمارے خلاف ذرائع ابلاغ میں پروپینگنڈہ بند کرنا ہو گا۔دوسری جانب بحرین کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھی تمام ذرائع ابلاغ کو الرٹ کر دیا ہے کہ اس طرح کی کوئی رپورٹ نہ نشر کی جائے جس میں قطر کی حمایت کی جھلک نظر آتی ہو۔وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کسی بھی خبر کی نشرواشاعت کرنے والے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ بحرین کا کہنا ہے کہ سعودی مملکت نے قطری اور ایرانی مداخلت کے مقابلے میں ان کے ملک کا تحفظ کیا ہے جسکے پیش نظر وہ کبھی بھی سعودی عرب کے خلا ف نہیں جا سکتے۔