انٹرنیشنل
بحرین میں پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ مقرر
مناما: بحرین کی شیخہ رعنا بنت اسا بن دوج الخلیفہ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بحرین کی پہلی سیکریٹری برائے خارجہ امورتعینات کردی گئیں۔
بحرین کے بادشاہ حماد بن اسا الخلیفہ نے شیخہ رعنا بنت اسا بن دوج الخلیفہ ملک کو سیکریٹری خارجہ تعینات کیا ہے، اس طرح وہ ملک کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ بن گئی ہیں۔
شیخہ رانا بنت اسا بن دوج الخلیفہ اس عہدے سے پہلے وزارت خارجہ میں بطور اسسٹنٹ سیکریٹری برائے عرب اور افریقی ایشیائی معاملات کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں ۔ بحرین میں خواتین کی اہم عہدے پر تقرری خواتین کے معیارزندگی میں بہتری کے فروغ میں اہم کردارسمجھا جارہا ہے جس میں خواتین وزرا، سفرا اور جج جیسے اہم عہدوں پر تعینات ہوسکیں گی۔