انٹرنیشنل

بحرین میں خاتون صحافی کومبینہ طور پر شاہی خاندان کے ملٹر افسر نے گولی مار کر قتل کر دیا

مناما(نیوز وی او سی )بحرین میں خاتون صحافی کو اس کے چھ سالہ بیٹے کے سامنے سرعام مبینہ طور پر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ملٹری افسر نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 28سالہ ایمان صالح کی گاڑی بحرین کے علاقے رفہ میں روکی گئی جو کہ شاہی خاندان اور ملٹری کے حوالے سے مشہور جگہ ہے ،اسی وقت مبینہ طور پر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا ملٹر افسرآیا اور اس نے ایمان کے سر میں گولی ماری دی جو کہ اس کی موت کا باعث بنی ۔ایمان صالح بحرین کے نجی ٹی وی چینل کی سپورٹس رپورٹر تھیں اور یہ واقعہ 23دسمبر کو پیش آیا جس کے بعد اس واقعے کو خاص توجہ نہیں دی گئی بلکہ صرف ایک چھوٹی سی خبر بنا کر چھوڑ دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button