بجلی چوروں کے خلاف شروع کی جانے والی حالیہ مہم کے دوران گذشتہ ماہ جنوری کے میں410بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا)
چیف ایگزیکٹو گیپکو چوہدری محمد اکرم کی ہدایت پر گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف شروع کی جانے والی حالیہ مہم کے دوران گذشتہ ماہ جنوری کے میں410بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا، 8کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ بجلی چوروں کو 48لاکھ 70ہزارروپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گیپکو میں جاری بجلی چوروں کے خلاف حالیہ گرینڈ آپریشن میں گذشتہ ماہ کے دوران410بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والے بجلی چوروں کو17673 48لاکھ 70ہزارروپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
بجلی کی مینٹینس کا شیڈ ول
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق جمپروں کی تبدیلی ا وردوسرے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 132کے وی شاہین آباد گرڈ اسٹیشن کے نیو دھلے، گوندانوالہ ،شمع کالونی فیڈروں پر 22 فروری کو، ماڈل ٹاؤن فیڈڑ پر14اور24فروری کو، گوجرانوالہ وناور کشمیر روڈ فیڈروں پر 15,22فروری کو، سمال انڈسڑیل اسٹیٹ نمبر 2 فیڈر پر20 فروری کو، حمید پورہ فیڈر پر 18 فروری کو ، گوجرانوالہ نمبر1 پر 21فروری ، گوجرانوالہ نمبر ٹو فیڈر 16فروری،اسی طرح17فروری کو 132کے وی کالج روڈ گرڈ اسٹیشن کے کلاک ٹاور فیڈر، 20فروری کو پرنس روڈ فیڈر اور 21فروری کو نیو جناح روڈ فیڈر، 24 فروری کو گوجرانوالہ نمبر 3 ، 15فروری کو حافظ آباد روڈ اورقذافی روڈ فیڈڑوں ، 14فروری کوفاروق گنج اورلاہور روڈ جبکہ 18فروری کوجامعہ اشرفیہ اور،رحمن پورہ فیڈروں سے بجلی کی سپلائی صبح 09بجے سے سہ پہر03بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی
شعبہ تعلقاتِ عامہ گیپکو
prgepco@gmail