ایڈیٹرکاانتخاب

بجلی صارفین سے 9 قسم کے ٹیکس وصولی کا انکشاف

اسلام آباد 14 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
توانائی کی وزارت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجلی کے صارفین سے مختلف قسم کے 9 ٹیکس وصول کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں بجلی صارفین سے وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات پیش کیں۔
بجلی صارفین سے وصول کیے جانے والے ٹیکسوں میں انکم ٹیکس، جی ایس ٹی، زائد ٹیکس، الیکٹری سٹی ڈیوٹی، ٹی وی فیس، نیلم جہلم سرچارج، ٹیرف سرچارج شامل ہیں۔
بجلی صارفین سے سرمایہ کاری لاگت سرچارج کے نام سے بھی وصولی کی جارہی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق صارفین سے1 سے 1.5 فیصد الیکٹری سٹی ڈیوٹی کی مد میں وصول کیا جاتا ہے جبکہ گھریلو صارفین سے 35، کمرشل صارفین سے 60 روپے ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے صارفین سے انکم ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزارت توانائی کا مزید کہنا ہے کہ 15 ہزار روپے سے زائد بل آنے پر ٹیکس نادہندگان سے 5 فیصد اضافی ٹیکس لیا جاتا ہے۔
جنرل سیلز ٹیکس بجلی کے بل پر 17 فی صد وصول کیا جاتا ہے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں انڈسٹریل بل کی حد 20 ہزار سے تجاوز کی صورت میں 5 فیصد، کمرشل بل میں 10 فیصد جبکہ گھریلو صارفین کے بل کی حد 75 ہزار سے تجاوز کی صورت میں 7.5 فیصد وصول کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button