رنگ برنگ

باپ نے احتجاج کے دوران کمسن بیٹی کو گھر کی چھت سے نیچے پھینک دیا۔

پورٹ الزبتھ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں ایک سنگ دل باپ نے احتجاج کے دوران کمسن بیٹی کو گھر کی چھت سے نیچے پھینک دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھ کے قصبے کودویسی میں پیش آیا جہاں غیر قانونی املاک کے خلاف آپریشن کے دوران ایک مکین اپنی بیٹی کو گود میں لیے گھر کی چھت پر چڑھ گیا۔ مذکورہ شخص گھر کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج کررہا تھا اور گھر کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے وہ اپنی کمسن بیٹی کو لیے گھر کی چھت پر کھڑا ہوگیا۔ اس شخص نے پولیس کو خبردار کیا کہ اگر اس کا گھر مسمار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی کمسن بیٹی کو نیچے پھینک دے گا،اس شخص کی دھمکی کے بعد نصف درجن پولیس اہلکار گھر کے گرد جمع ہوگئے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہوگئے۔
پولیس نے مذکورہ شخص سے مذاکرات کیے تاہم وہ نہ مانا جس پر ایک پولیس اہلکار اسے پکڑنے کے لیے چھت پر چڑھا تو باپ نے اپنی چھوٹی سی بیٹی کو نیچے پھینک دیا تاہم پولیس اہل کاروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو کیچ کرکے اسے نیچے گرنے سے بچالیا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button