کھیل

بال ٹیمپرنگ، اسمتھ اور وارنر ٹیم کی قیادت سے فارغ

آسٹریلوی کرکٹ بورڈنے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرزاسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو کپتانی اور نائب کپتانی سے ہٹادیا ہے۔
اے سی بی کے سربراہ جیمز سدرلینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے باقی میچ کے لیے کپتانی اور نائب کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
بال ٹیمپرنگ، اسمتھ اور وارنر ٹیم کی قیادت سے فارغ
دونوں کرکٹرز کے کپتانی چھوڑنے کا اعلان جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران سامنے آیا، جس کے بعد ٹیسٹ میچ کے بقیہ دنوں اور آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کینگروز وکٹ کیپر ٹم پین کریں گے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بال ٹیمپرنگ، اسمتھ اور وارنر ٹیم کی قیادت سے فارغ
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے تھے۔
ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس سنگین جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس حرکت میں ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے،ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ کام کیا کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ ہمیں پروٹیز کیخلاف اس سے کامیابی مل سکتی ہےتاہم اعتراف جرم کے باوجود اسٹیون اسمتھ نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔
بال ٹیمپرنگ، اسمتھ اور وارنر ٹیم کی قیادت سے فارغ
واضح رہے کہ ہفتے کے روز جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بال ٹیمپرنگ کا واقعہ پیش آیا،جہاں ٹی وی کیمروں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کسی پیلی چیز سے گیند کی ساخت خراب کرتے ہوئے پکڑالیا تھااور پھر انہوں نے امپائرز سے چھپانے کے لیے وہ چیز اپنےٹرائوزر میں ڈال لی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button