Draft

بالی ووڈ کے کنگ خان غدار قرار

ممبئی: بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اور اداکار کو غدار قرار دے دیا۔

شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں اور بی جے پی کو بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورعدم برداشت پر آئینہ دکھانا خاصہ مہنگا ثابت ہورہا ہے اسی لیے ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ کی فلموں’’دل والے‘‘ اور ’’فین‘‘ کو ناکام بنانے کے باوجود اب بھی متعصبانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔
بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شاہ رخ خان اور ان کی نئی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اورپارٹی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیا نے ٹوئٹر پر کنگ خان کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے ان کی فلم ’’رئیس‘‘ کا بائیکاٹ اور ہریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے کا کہنا تھا کہ جو’’رئیس‘‘ ملک کا نہیں وہ کسی کام کا نہیں اور ایک ’’کابل‘‘محب وطن کا ساتھ تو ہم سب کو دینا ہی چاہیے۔
دوسری جانب بی جے پی کے رہنما کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ کے مد مقابل پاکستانی بیوٹی کوئین ماہرہ خان نے مرکزی کردارادا کیا ہے اور فلم 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ اسی روز ہریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘ بھی ریلیز ہوگی جس کے باعث دونوں فلموں کے مابین باکس آفس پر اچھے مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button