بالی ووڈ کی متنازع فلم پدماوت کی کامیابی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز سے اب تک 400کروڑ سے زائدکا بزنس کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی تنازعات میں گھری فلم پدماوت نے اپنی ریلیز سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 402اعشاریہ 94کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
شدید احتجاج کے باوجود فلم کی کامیابی پر بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریکھا نے دپیکا پڈوکون کے نام تعریفی کلمات کے ساتھ خوبصورت ساڑھی کا تحفہ بھی دیا ہے جس پر دپیکا نے ریکھا جی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
اس سے قبل امیتابھ بچن اور شاہ رُخ خان بھی فلم پدماوت میں نہ صرف رنویر سنگھ بلکہ دپیکا پڈوکون کی شاندار اداکاری کو سراہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پدماوتی ابتداء سے ہی تنازعات کی زد میں رہی ہے جس کے خلاف ریلیز کے دن بھی بھارت بھر میں انتہا پسندوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
احتجاج کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے اجازت دی اور بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جانب سے فلم کے کئی مناظر کاٹنے اور فلم کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کے ساتھ فلم کو ریلیز کی اجازت ملی۔
یوں بالی ووڈ کی نئی فلم پدماوت 25جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔