Draft
بالی ووڈ میں کامیاب ہونے کی وجہ کوئی دوست نہیں :کنگنا
ممبئی(نیوز وی او سی آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں دوستی تک تو ٹھیک ہے لیکن محبت ہونا اور بھی برا ہے اب بھی فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلی ،بہت سے لوگ خواتین کے اہم کردار والی فلم بنا کر پیسے کمانا چاہتے ہیں اور خواتین کو پیسے نہیں دیتے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران کنگنا رناوت نے فلم انڈسٹری کی دوستی پر کہا کہ میں کامیاب ہوں کیونکہ یہاں میرا کوئی دوست نہیں ہے۔