Draft

بالی ووڈ میں نئی کترینہ کیف کی انٹری

ممبئی: ’دنگل گرل‘کے نام سے مشہور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو اداکارہ کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ کی نئی کترینہ کیف قرار دے دیا۔
فلم ’دنگل‘میں گیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں فاطمہ نے اپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سے بے انتہا مماثلت کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
کچھ لوگوں نے تصویر دیکھنے کے بعد فاطمہ کو کترینہ کی ہم شکل جب کہ کچھ نے انہیں کترینہ کیف سے زیادہ خوبصورت قرار دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button