بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی ایک بار پھر تنقید کی زدمیں آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے انہیں رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔
افطار پارٹی کے دوران ناچنے پر شلپا شیٹھی کو تنقید کا سامنا
اس موقع پر مختلف ڈشز کے ساتھ شلپا اور ان کی فرینڈز ’افلاطون‘ نامی سوئیٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم’افلاطون‘ کا گانا بجنا شروع ہوگیا جس پر شلپا اور ان کی فرینڈز جھومنے لگیں۔
اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی لوگوں نے شلپا شیٹھی کے افطار کا احترام نہ کرنے پر نہ صرف شدید تنقید کی بلکہ رمضان کا احترام کرنے کا بھی کہا جبکہ کچھ اس موقع پر شلپا کی حمایت کرتے بھی نظر آئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شلپا شیٹھی بیٹے ویان کی سالگرہ اولڈ ہوم میں مناکر ‘دکھاوا کرنے پر بھی شلپا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ کام آگاہی پھیلانے کے لیے کیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان لوگوں کی مدد کرسکیں۔