باعث تعظیم ہیں ۔ شہدائے پولیس ہمارا اثاثہ اور محکمہ کا فخر ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
شہداء ایمان افروز روشنی کا مینا ر اور ان کے ورثاء
گوجرانوالہ 4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شہداء ایمان افروز روشنی کا مینا ر اور ان کے ورثاء باعث تعظیم ہیں ۔ شہدائے پولیس ہمارا اثاثہ اور محکمہ کا فخر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر اشفا ق خان نے گزشتہ روز یادگار شہدائے پولیس ، پولیس لائنز میں پھول چڑھاتے اور دیا جلاتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈویژنز کے ایس پیز ، پولیس افسران اورجوانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں بچے بھی موجود تھے ۔ سی پی او سمیت سنےئر پولیس افسران اور ننھے منھے بچوں نے بھی یادگار شہدائے پولیس پر پھول چڑھائے ۔موم بتی کے ساتھ ساتھ دئیے جلائے گئے ۔ سی پی او نے شہدائے پولیس کی فیلمیز کی جانب سے پروگرام میں شامل اہل خانہ کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین د لاتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی غمی و خوشی میں برابر کی شریک ہے۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے خیر بھی کی گئی ۔