بزنس

بازارِ حصص 745 پوائنٹس گر ا اور پھر سنبھل گیا

بازارِ حصص 745 پوائنٹس گر ا اور پھر سنبھل گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 43 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 525 پر بند ہوا۔
پاکستانی شیئرز بازارمیں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔
کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 18ماہ کی کم ترین سطح 37 ہزار 736 تک گرالیکن کاروبار کا اختتام 43 پوائنٹس اضافے پر کیا۔
آج 876 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا، کاروبار کے دوران 359 کمپنیوں کے 19 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ۔
کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 8 ارب 68 کروڑ ڑوپے رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8241 ارب روپے ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button