پاکستان

بارش اور ژالہ باری سے مری و اسلام آباد میں موسم سرد، ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
بارش اور ژالہ باری سے مری و اسلام آباد میں موسم سرد، ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025

اسلام آباد/مری: مری اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔ شدید ہواؤں، گرج چمک اور اولوں نے موسم کو خوشگوار بنادیا، جب کہ بنوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ موسمی نظام مغربی ہواؤں کی آمد کا نتیجہ ہے، جو شمالی و مغربی علاقوں میں اثر انداز ہو رہا ہے۔ مری میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں بھی گرج چمک، تیز ہواؤں اور اولوں کے ساتھ بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا، جب کہ بنوں اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور سفر سے پہلے موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button