Draft

باربی کیو زیادہ صحت بخش ہے، برطانوی ماہرین

لندن 29 اگست 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گوشت پکانے کا ایک مقبول طریقہ باربی کیو ہے جو دیگر طریقوں کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ہے کیوںکہ اس طریقے سے گوشت میں موجود چکنائی کم ہوجاتی ہے۔امپیریئل کالج لندن کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوئی ہے کہ گوشت کسی بھی طرح پکائیں اس پر مصالہ لگاکر کچھ دیر ضرور رکھیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
اگر بھاپ میں پکائیں تو بھی گوشت ذائقہ دار ہوگا۔ زیادہ تر بھاپ میں کھانے پکانے میں تیل بھی کم استعمال ہوتا ہے۔ گوشت کو اسٹیم کرنے کے لیے اس میں لیموں کا رس، کینو کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، سویا سوس، سرکہ اور مصالے لگاکر اسٹیم کرنے سے گوشت صحت بخش بھی ہوگا اور اس کے مضر اثرات زائل ہوجائیںگے۔گوشت کو قیمے کی صورت میں پکاکر کھانا بوٹیوں کی نسبت زیادہ مفید ہے۔
گوشت کو روسٹ کرکے بھی کھایا جاتا ہے۔ اگر اسے رائی، خشخاش، ناریل، بادام اور املی کے پیسٹ اور ہری مرچ، ہری لہسن کا پیسٹ لگاکر روسٹ کریں تو اس کے مضر اثرات نہ صرف ختم ہوجائیں گے بلکہ ذائقہ بھی بڑھ جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت ہمیشہ ادرک، لہسن کے ساتھ پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ گوشت کے مضر اجزا کو ناکارہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ لہسن، ادرک کا پیسٹ شریانوں میں چربی جمنے سے روکتا ہے۔ یہ گوشت کے تمام مضر صحت جراثیم کو ہلاک کردیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button