کھیل

بابر اعظم نے 21 درجے بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابراعظم نے اپنے کیریئرکی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پرموجود ہیں جب کہ آسٹریلوی بلے باز ایرن فنچ اورای این لیوس دوسری اور تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں، کیوی کپتان کین ولیمسن کی چوتھی، اورجارح مزاج آسٹریلوی بلے باز گلین میکس ویل کی پانچویں پوزیشن ہے جب کہ قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے 21 درجے بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ انہیں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزمیں بہترین کارکردگی دکھانے پرملی ہے، نوجوان بلے باز کو 3 میچوں میں 179 رنز بنا نے پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
بالرز کی رینکنگ میں پاکستانی اسپنرعماد وسیم نے اپنی پہلی پوزیشن پر قبضہ برقراررکھا جب کہ بھارتی بالربھمرا ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے اورپروٹیز لیگ اسپنرعمران طاہر تیسرے نمبر پرموجود ہیں جب کہ افغان بالر راشد خان کا چوتھا، بنگلا دیشی فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کا پانچواں اور ویسٹ انڈین اسپنر سیموئیل بدری کا چھٹا نمبر ہے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے 10 میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا البتہ شعیب ملک گیارہویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، پاکستان دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر، انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ بھارت کا پانچواں اور جنوبی افریقا کا چھٹا نمبر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button