رنگ برنگ

بابا گرو نانک بین الاقوامی یونیورسٹی ننکانہ صاحب جگہ نا ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں بنائی جا رہی ہے

اسلام آباد 10 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بابا گرو نانک بین الاقوامی یونیورسٹی کی تعمیر ننکانہ صاحب زمین نہ ملنے کی وجہ سے اسلام آباد میں بنائی جا رہی ہے،سب کیمپس ننکانہ صاحب میں بھی بنایا جائیگا،بلیغ الرحمن
وزیر مملکت برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ امور انجنئیر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بابا گرو نانک بین الاقوامی یونیورسٹی کی تعمیر ننکانہ صاحب زمین نہ ملنے کی وجہ سے اسلام آباد میں بنائی جا رہی ہے اس کا سب کیمپس ننکانہ صاحب میں بھی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ مبذول کراؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
بلیغ الرحمن نے کہا کہ یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے تحت ہونا تھا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی اسلام آباد میں شامل ہو گی۔ یونیورسٹی کے لئے مزید جگہ لے لی گئی ہے اس کا ایک کیمپس ننکانہ صاحب میں تعمیر کیاجائیگا۔ یونیورسٹی کے لئے ننکانہ صاحب میں جو زمین تھی وہاں تنازعات کی وجہ سے اسے اسلام آباد میں بنایا جا رہاہے، منصوبے کیلئے ٹوکن فنڈز بھی جاری کر دیئے جائیں گے رواں سال میں ہی یونیورسٹی کی تعمیر کا کام شروع ہو جائیگا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button