بابا لاڈلا سمیت 3 گینگسٹر رینجرز کاروائی میں ہلاک
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن ) کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرز اور گینگ وار ملزموں کے درمیان مقابلہ ہوا، اسی دوران رینجرز کی جانب سے فائرنگ میں بابا لاڈلا سمیت اس کے 2 ساتھی گینگسٹر سکندر عرف سکو اور یاسین بلوچ بھی مارے گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ ملزموں کیخلاف چھاپے پر ہوا جس کے بعد رینجرز نے کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب رینجرز اور گینگ وار کے ملزموں کے درمیان مقابلے کے دوران 3 گینگ وار ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ گینگسٹر بابا لاڈلا کراچی اور بلوچستان میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا جس کے گینگ وار گروپ میں تقریباً 250 افراد شامل تھے۔
Load/Hide Comments






