Draft

بااثر وڈیرا خادم حسین نے پانچ کنال اراضی کا تنازعہ پر پولیس سے مل کر 16 سالہ عظمیٰ کو آگ لگا دی اور آدھا برھنہ کر دیا

شکر گڑھ/نارووال 7 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان راشد عارف سے نیوز وائس آف کینیڈا)
تحصیل شکر گڑھ کے تھانہ کوٹنیناں کے گاوں موضع داریوال میں دو فریقین کے درمیان 5کنال اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے۔ ایس ایچ او کوٹ کوٹنیناں کے مطابق گزشتہ روز آگ لگنے سے جلنے والی عظمیٰ کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ خادم حسین نامی شخص جو کہ با اثر ہے اس نے پولیس کے ہمراہ آیا اور خواتین کے ساتھ گالی گلوچ کیا اور لڑکی کی والدہ کے مطابق مخالفین نے پولیس کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو آگ لگا دی جس سے وہ شدید مضروب ہو گئی
جبکہ ایس ایچ او کا موقف اس کے برعکس ہے کہ ان لوگوں نے گذشتہ روز خادم حسین کی تیار فصل پر ٹریکٹر چلا کر تباہ کر دی تھی مدعی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان فرار تھے
آج پولیس کو اطلاع ملی کہ دوبارہ اراضی پر جھگڑا ہونے لگا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وہاں پر زیادہ خواتین ہونے اور کشیدگی کو قابو کرنے کے لئے لیڈی پولیس کو بھی طلب کر لیا لیکن ملزم پارٹی کی خاتون 16 سالہ عظمی نے پولیس کو بلیک میل کرنے کے لئے خود کو آگ لگا لی جس پر پولیس نے اس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔۔ جبکہ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ با اثر افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر اس کو آگ لگائی ہے
اس سارے معاملے کی روشنی میں ڈی پی او نارووال عمران کشور نے فوری طور پر ڈی ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر واقعہ کی رپورٹ کو 24 گھنٹوں میں طلب کر لیا ہے پولیس نے عُظمیٰ کے خلاف خودکشی کا مقدمہ اور ماں بہنوں سمیت درج کرلیا۔ پولیس نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے
عظمیٰ کے والدین سرپا احتجاج ہیں کہ کوئی ان کی داد رسی کے لیے آئے لیکن کسی نے ان غریب لوگو کی ایک نا سنی اور الٹا پرچہ عظمیٰ اور ان کے گھر والوں پر کر دیا۔
مزید دیکھیں اس ویڈیو میں ۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button