ایڈیٹرکاانتخاب

اے ڈی خواجہ صاحب بتائیں شہریوں کے حقوق کیا ہیں

کراچی(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس نمٹادیا، چیف جسٹس آف پاکستا ن نے آئی جی سندھ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی خواجہ صاحب بتائیں شہریوں کے حقوق کیا ہیں ؟،سڑکوں کو بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وی وی آئی پیز کےلئے قوانین موجود ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئی جی صاحب، میں بھی تو وی وی آئی پی ہوں،مگر میرے لیے تو سٹرک بلاک نہیں ہوتی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کہیں سڑکیں بند نہیں ہوتیں، صرف موومنٹ کیلئے انتظامات کیے جاتے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ انتظامات ضرور کریں مگر شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو،وی وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو، شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے،اے ڈی خواجہ نے جواب دیا کہ ہم صرف2منٹ کےلئے ٹریفک بند کرتے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس نمٹاتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے انتظامات کریں جس سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو،آپ حلف نامہ جمع کرائیں کہ مستقل سڑکیں بلاک نہیں ہوتیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کے حلف نامے کا جائزہ لیں گے اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button