اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل ہسپتال میں انتقال کر گئے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حاجی عدیل رات 3 بجے پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔
حاندانی ذرائع نے انکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے ۔
عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنما حاجی محمد عدیل 1990 ٗءسے 1999ءتک تین مرتبہ پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئےاور 1993 ءمیں صوبائی وزیرخزانہ بھی بنے
اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل 1997ءسے1999ء تک خیبرپختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بھی رہےحاجی عدیل 2009ءسےمارچ 2015ءتک سینیٹر بھی رہے اور اے این پی کے ڈیڑ ھ سال تک قائم مقام صدر بھی رہے ۔
حاجی عدیل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 4:15پر جناح پارک میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین جنید بابا مزار سے ملحق قبرستان میں کی جائے ۔
حاجی محمد عدیل 25اکتوبر 1944 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی اور جوانی سے بڑھاپے تک جمہوریت کی بحا لی کیلئے جدوجہد کی ۔