پاکستان
اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد 19 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ارباب نجیب اللہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور شاہ فرمان بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف میں شمولیت پر عمران خان نے ارباب نجیب اللہ کو مبارکباد دی ہے۔ ارباب نجیب اللہ متعدد مرتبہ قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے الیکشن لڑ چکے ہیں۔