بزنس

ای یوریکس میں رجسٹریشن کیلئے 30 دسمبر آخری تاریخ

اسلام آباد ( آن لائن )ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے یورپی ممالک کو برآمدات کرنے والے برآمد کنندگان کو اوریجن سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے یورپی یونین رجسٹریشن (ای یو ریکس) میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یورپی یونین جی ایس پی پلس اوریجن سرٹیفکیٹ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔بیان کے مطابق صرف رجسٹرڈ برآمد کنندگان یورپی ممالک کوبرآمدات کرسکیں گے ۔ صرف ای یو ریکس رجسٹرڈ برآمد کنندگان کو اوریجن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا۔بیان میں کہا گیاہے کہ اس ضمن میں ملک کے مختلف شہروں میں آگاہی کے لیے سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button