ایڈیٹرکاانتخاب

ایگزیکٹ کے شعیب شیخ سے 50 لاکھ رشوت لینے پر جج پرویز قادر معطل –

اسلام آباد:(نیوزوی او سی) ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل میں ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا۔ شعیب شیخ کو پچاس لاکھ رشوت لے کر بری کیا گیا۔ سیشن جج اسلام آباد پرویز قادر کو معطل کر دیا گیا۔ پرویز القادر اس سے پہلے بھی معطل ہو چکے ہیں۔ پرویز قادر کو ڈسٹرکٹ بار کی شکایت پر او ایس ڈی بنایا گیا۔ شوکاز نوٹس کیخلاف پرویز قادر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 19 جون کو سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرویز القادر نے کمیٹی کے روبرو ملزم شعیب شیخ سے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا اعتراف کیا۔ پرویز القادر سے 14 دن میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ جواب نہ دیا گیا تو یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔ پرویز القادر میمن نے 31 اکتوبر 2016ء کو ایگزٹ جعلی ڈگری کیس کے تمام ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ آج پرویز القادر میمن نے نوکری سے برخاست کرنے کے شوکاز نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ دائر درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ادھر وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پرویز القادر نے دل کے عارضے کے باعث ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دے رکھی ہے۔ چھٹی منظور کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ پرویز القادر میمن پہلے بھی ایک مرتبہ کرپشن الزامات پر معطل ہو چکے ہیں۔ انہیں ڈسٹرکٹ بار کی شکایت پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button