انٹرنیشنل

ایگزیکٹیو آرڈر میں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا: اپیل کورٹ

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی کا کوئی جواز نہیں اگر ہے تو ثبوت پیش کریں۔ امریکی اپیل کورٹ کے جج ٹرمپ انتظامیہ کے وکیل پر برس پڑے۔ عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے معطل کردہ ایگزیکٹیو آرڈر کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران اپیل کورٹ کے جج کلفٹن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس الزامات بہت ہیں ثبوت ایک بھی نہیں۔ جج کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو آرڈر میں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اپیل کورٹ صرف ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف پہلے عدالتی حکم کا جائزہ لے رہی ہے۔ صدر ایگزیکٹیو آرڈر سے کسی کو ملک میں داخلے سے روک سکتا ہے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button