ایڈیٹرکاانتخاب

ایک کے بعد ایک ‘ پولیس اہلکار نے بھی مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا…. حیران کن انکشاف

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی اپنے ادارے کی زبوں حالی کا پردہ فاش کرنے کی ویڈیو ابھی سوشل میڈیا پر زیر بحث تھی کہ ایک پولیس اہلکار نے بھی مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑدیا۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی پی آر ایف) کے کانسٹینل جیت سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ہم سی آر پی ایف والے لوک سبھا، راجیہ سبھا اور پنچایت کے چناو¿ سمیت ہر قسم کی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم وی آئی پی، وی وی آئی پی سکیورٹی، مندر، مسجد، چرچ، گوردوارا سمیت ہر جگہ پر بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں لیکن اتنا کچھ کرنے کے باوجود بھی بھارتی آرمی اور سی آر پی کی سہولیات میں بہت زمین اور آسمان کا فرق ہے۔سی پی آر ایف اہلکار کا نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ناجانے کتنے اسکول اور کالجز ہیں جن کے ٹیچرز کو 50 سے 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے جب کہ یہ خوشی کے تمام تہوار اپنے گھر والوں کے ساتھ مناتے ہیں لیکن ہم کبھی چھتیس گڑھ، کبھی جھاڑ کھنڈ اور کبھی مقبوضہ کشمیر کی وادیوں میںپڑے رہتے ہیں۔بھارتی پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ نہ تو ہمیں وقت پر چھٹی ملتی ہے اور نہ ہی کوئی وظیفہ ملتا ہے، کیا اتنی ڈیوٹیاں کرنے کے باوجود بھی ہم اس کے حقدار نہیں ہیں، آرمی کو پنشن ہے لیکن ہماری پنشن تھی وہ بھی بند کر دی گئی ہے، 20 سال بعد ہم نوکری سے ریٹائر ہوں گے تو نہ تو ہمیں سابقہ فوجیوں کا کوٹہ ملتا ہے اور نہ ہی میڈیکل کی سہولیات ملتی ہیں، ہمیں آرمی کو ملنے والی سہولیات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمارے ساتھ اتنی زیادتی کیوں ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button