کھیل

ایک چھکے نے تماشائی کو لکھ پتی بنادیا

آکلینڈ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران کیوی تماشائی نے کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (41 لاکھ پاکستانی روپے) جیت لئے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں چھکوں کی بارش کردی، اور حریف ٹیم کو 244 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں 18 چھکے لگائے۔
کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے اپنے ملک کی جانب سے ٹی ٹوینٹی کی تیز ترین سینچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے بھی شامل تھے۔ کولن مونرو نے 33 گیندوں پر 76 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے بھی لگائے۔
میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ کیوی بلے باز راس ٹیلر کے ایک چھکے نے ایک تماشائی کو پل جھپکتے میں لکھ پتی بنا دیا، کیوی تماشائی نے میچ کے دوران قواعد و ضوابط کے مطابق راس ٹیلر کے بلے سے ٹکرا کر باؤنڈری سے باہر آنے والی گیند کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام کے حقدار پائے، جو پاکستانی روپوں میں 41 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button