ایڈیٹرکاانتخاب
ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے: ہارون رشید کا دعوی
اسلام آباد 15 اکتوبر2017)
(نیوز وائس آف کینیڈآ )
ہارون رشید کا دعوی ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و کالم نگار ہارون رشید کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک وفاقی وزیر نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم وہ وزیر تاحال وزارت پر براجمان ہیں۔ ہارون رشید نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا ہے کہ اگر انہیں گارنٹی دے دی جائے تو وہ فوری ن لیگ اور وزارت کو خیر آباد کہہ کر کسی اور سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔ تاہم ہارون رشید کی جانب سے اس وفاقی وزیر کا نام نہیں بتایا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وفاقی وزیر ماضی میں ق لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔