ایڈیٹرکاانتخاب

ایک شخص کے لئے پورے ایوان اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک شخص کے لئے پورے ایوان اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔ حکومت نے نا اہل شخص کے لئے سپریم کورٹ پر راکٹ لانچر مارا ہے ، نواز شریف کو اپنا بھائی ہی بطور پارٹی لیڈر قبول نہیں ہے۔ کل اجمل پہاڑی آ جائے گا اور ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ بن جائے گا۔
پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک شخص کے لئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جا رہ اہے، ایک شخص کے لئے جمہوریت کو خطرے میں ڈالا گیا، آج سپریم کورٹ کے ڈائنامائیٹ پھینکا گیا ۔ سپریم کورٹ پر راکٹ لانچر پھینکا گیا۔ آج جمہوریت کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی ٹکراؤ کے اچھے نتائج نہیں نکلے، کیا مسلم لیگ ن کو ایک نا اہل شخص کے علاوہ کچھ نہیں ملا کیا ن لیگ میں کوئی بھی پارٹی سربراہی کا اہل نہیں ، پوری دنیا میں نا اہل شخص کسی ملک کی سیاسی جماعت کا سربراہ ہو تو مجھے بتایا جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، وزیر خزانہ مجرم ہیں ، وزیر خزانہ کے خلاف 28لیڈر ہیں ، کل جب عدالت میں پکارا جائے گا کہ مجرم اسحاق ڈار حاضر ہوں تو اس وقت حکومت کیا کرے گی، اسحاق ڈار کو عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ نا اہل کا ساتھ دینے والا نا اہل اور چور ہوتا ہے۔ نا اہل شخص ایک سیاسی جماعت کا سربراہ بن گیا تو کل اجمل پہاڑی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ بن جائے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کس سے لڑنے جا رہی ہے ۔ حکومت ضد نہ کرے اور بل پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرے۔ حکومت الیکشن کی حرمت سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زاہد حامد مشرف کے این آر او پر دستخط کرتے تھے جو لوگ کل مشرف کے ساتھی تھے آج حکومت کے ساتھی ہوں گے۔ یہ لوگ دن کو آپ کے ساتھ اور رات کو آپ کے مخالفین کو فون کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہیں۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button