پاکستان

ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی توگھر چلا جائوں گا، شہباز شریف

لاہور: وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نے نوٹسز بھجوا کر مجھ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں تاہم انہیں مایوس نہیں کروں گا۔
گزشتہ روز والٹن روڈ پر ساڑھے 4ارب روپے سے باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ نیب نے مجھے کل بلایا ہے، میں حقائق میڈیاکے سامنے ثبوتوں کے ساتھ پیش کروںگا اور نیب کا اصل چہرہ بھی دکھائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاویداقبال نوٹسز بھجواکر مجھ سے محبت کا اظہارکر رہے ہیں اس کے بارے میں بھی قوم کو بتائوں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیب سے کہتا ہوں کہ کبھی زرداری صاحب کو بھی بلا لینا ، اس وقت انھیں صدارتی استحقاق حاصل نہیں ہے۔ مجھے اورنوازشریف کو رائے ونڈکی سڑک کی تعمیر کے حوالے سے نوٹس بھجوایا گیا۔ اس پر بھی ان کا رانجھا راضی نہ ہوا تو پھرسپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کے فیصلے کی نظر ثانی کی اپیل دائرکر دی گئی ہے، نیب زندہ لوگوں کو تو پوچھتا نہیں لیکن میرے مرحوم والدکو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے والٹن روڈکو ایل او ایس کی طرح بنانے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ باب پاکستان کی تعمیر نوکے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے یہاں کھیل کے میدان بنیں گے اور 2 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button