انٹرنیشنل

ایڈ ززدہ پادری بچوں کے ساتھ شرمناک جنسی کھیل کھیلتا رہ اورجب پکڑا گیا تو۔۔

میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ، لاطینی امریکا اور افریقہ میں عیسائی پادریوں کی بچوں کے ساتھ زیادتی کے سکینڈل نے دنیا میں ہنگامہ برپاکردیا لیکن ان میں سے ایک ایڈز زدہ پادری کے بھیانک کرتوتوں کے لرزہ خیز حقائق اب سامنے آئے ہیں، اور اس سے بھی بھیانک بات کیتھولک چرچ کا کردار ہے، جس نے اس جنسی درندے کو معاف بھی کردیا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پادری ہوزے گارشیا اتالفو میکسیکو کے صوبہ اوکساکا میں تعینات تھا۔ اس نے گزشتہ کئی سالوں سے کمسن بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا۔ اب یہ حقائق دنیا کے سامنے آگئے ہیں کہ اس بدبخت شخص نے 30سے زائد بچیوں کی عصمت دری کی، جن کی عمریں 5سے 10 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، اور سب سے بڑے ظلم کی بات یہ ہے کہ اس شیطان صفت شخص کو معلوم تھا کہ یہ ایڈز کا مریض ہے۔
ایڈز کے مریض جنسی درندے نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیا، لیکن شاید آپ اس بات پر یقین نہ کرپائیں کہ اس قدر لرزہ خیز جرائم کا مرتکب ہونے والے پادری کو بھی کیتھولک چرچ کی جانب سے معاف کردیا گیا ہے۔ چرچ کی اس بے انصافی اور ظالمانہ فیصلے پر متاثرہ بچیوں کے والدین نے احتجاج کیا اور انصاف مانگنے کے لئے کیتھولک چرچ کے عالمی رہنما پوپ فرانسس کو ایک خط لکھا، مگر جواب ملا کہ ”یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button