ایویگڈور لائبرمین کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید: “غزہ جنگ میں ناکامی، حماس کو شکست دینے کا کوئی منصوبہ نہیں”

ایویگڈور لائبرمین کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید: “غزہ جنگ میں ناکامی، حماس کو شکست دینے کا کوئی منصوبہ نہیں”

تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ایویگڈور لائبرمین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ کو اقتدار میں رہنے کے لیے طول دے رہے ہیں، جب کہ حماس کو شکست دینے کا ان کے پاس کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں۔

لائبرمین نے کہا:
“جو شخص ایک سال اور سات ماہ کی طویل جنگ کے باوجود حماس کو ختم نہیں کر سکا، وہ یہ کام آئندہ 17 سالوں میں بھی نہیں کر سکے گا۔”

انہوں نے نیتن یاہو کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نہ صرف جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں بلکہ وہ اس تنازع کو ممکنہ انتخابات تک جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت پر تنقید صرف سیاسی ایوانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ عوامی سطح پر بھی مظاہروں کی شکل میں دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں وزیراعظم نیتن یاہو پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنی سیاسی بقا کے لیے یرغمالیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں نے ملکی سلامتی کو مزید غیر مستحکم کر دیا ہے۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں