رنگ برنگ

ایونکا ٹرمپ کی ننھی پری ارابیلا بھی سر لگانے کی ماہر،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن (اے این این)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی ’’ارابیلا‘‘کی سر لگانے کی ویڈیومنظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اکثر اوقات اپنے بچوں کی نٹ کھٹ شرارتیں اور باتیں سوشل میڈیا پر لوگوں سے شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح خوب لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔تاہم اب ایوانکا نے اپنی ننھی بیٹی’’ ارابیلا ‘‘کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ایک گانے پر اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آرہی ہے۔ارابیلا کے گانا گانے کا یہ دلچسپ اندازسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button