پاکستان

این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی قومی تاریخ کا سنہرا ورق ہے

لاہور 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
یہی جذبہ سلامت رہا تو پاکستان آگے بڑھے گا اور سابقہ روایات دم توڑ جائیں گی،2013 ء میں 18 ،ْ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جو آج غائب اور آخری دموں پر ہے،جو کارخانے 20 سالوں میں لگتے تھے تو وہ 20 مہینوں میں لگائے گئے،
حلقہ این اے 120 کے انتخابی معرکے میں جو جذبہ دیکھا اگر یہ سلامت رہا تو پھر پاکستان آگے بڑھے گا اور پچھلی روایات دم توڑ جائیں گی، پھر پاکستان کو کوئی فکر نہیں، پھر پاکستان میں ووٹ کا تقدس بحال ہو گا اور آئندہ مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہو گی مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم و محمد نوازشریف کا ورکرز کنونشن سے خطاب
مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی قومی تاریخ کا سنہرا ورق بن چکی ہے ،ْ یہی جذبہ سلامت رہا تو پاکستان آگے بڑھے گا اور سابقہ روایات دم توڑ جائیں گی۔ وہ بدھ کو یہاں الحمراء ہال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف ،ْ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،ْ وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ،ْ سینیٹر پرویز رشید ،ْ شائستہ پرویز ملک ،ْ آصف کرمانی سمیت صوبائی وزراء ،ْ بار کے رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔محمد نوازشریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کا ہر ورکر مبارکباد کا مستحق ہے کیونکہ انہوں نے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا انتخاب نہیں جیتا بلکہ ورکرز نے ثابت کر دیا کہ نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ اصل نہیں تھا بلکہ اصل فیصلہ یہ ہے کہ جو این اے 120 کے ورکرز نے دیا ،ْ جس پر دل کی گہرائیوں سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے مریم نواز سے جس والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور محبت کے پھول نچھاور کئے دل چاہتا ہے کہ ایک ایک ورکر پر خود پھول نچھاور کروں اور انہیں گلے لگائوں کیونکہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کا مان رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ جو جذبہ اس انتخابی معرکے میں دیکھا اگر یہ سلامت رہا تو پھر پاکستان آگے بڑھے گا اور پچھلی روایات دم توڑ جائیں گی اور پھر پاکستان کو کوئی فکر نہیں اور پھر پاکستان میں ووٹ کا تقدس بحال ہو گا اور آئندہ مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہو گی۔
نوازشریف نے کہا کہ 2013ء میں جب الیکشن ہوا اس وقت 18 ،ْ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،آج وہ لوڈشیڈنگ غائب ہو گئی اور آخری دموں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کسی حکومت نے اس طرح وعدہ پورا نہیں کیا ،ْ موجودہ حکومت نے دن رات محنت کر کے بجلی کے کارخانے لگائے اور جو کارخانے 20 ،ْ 20 سالوں میں لگتے تھے تو وہ 20 ،ْ 20 مہینوں میں لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے ،ْ انڈسٹری سمیت کاشتکاروں کو بجلی مل رہی ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے ،ْ کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں ،ْ 58 ارب ڈالر کا سی پیک لیکر آئے ۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں جا رہا تھا کہ عین اس وقت میری نااہلی کی تلوار چلا دی گئی اور مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا ۔ نوازشریف نے پارٹی ورکرز سے وعدہ لیا کہ وہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے میرے ساتھ چلیں گے۔،ْ تقریب سے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف و دیگر پارٹی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button