پاکستان

این اے 120: عوام کھلاڑیوں, مداریوں کو مسترد کر دیں گے: مریم نواز

لاہور (نیوز وی او سی ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ 17ستمبرکولاہورمیں شیربولے گا، جب جب لاہوربولتاہے تب تب پاکستان بولتاہے ۔عوام کھلاڑیوں اور مداریوں کو مسترد کر دیں گے ، حلقہ این اے 120کی یوسی 55 میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہایہ جو لاہور سے محبت ہے ، یہ کسی اور سے محبت ہے ، یہ نواز شریف سے محبت ہے ، میں بھی نواز شریف ہوں، آپ بھی نواز شریف ہیں، نواز شریف کو نکالنا تمہارے بس کی بات نہیں، نواز شریف سے ہونے والی زیادتی عوام کو برداشت نہیں۔ انہوں نے لوگوں سے استفسار کیا کہ نواز شریف سے زیادتی کا 17 ستمبر کو جواب دو گے ؟ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ آج بچہ بچہ نواز شریف کے عشق میں گرفتار ہے ، مخالفین کی حیثیت ایک مہرے کے سوا کچھ نہیں، آپ وہ مہرہ ہیں جو پٹ چکا ہے ، نواز شریف کو نکالنا تمہارے بس کی بات نہیں۔مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کامنشورموٹرویزکاجال بچھانا ، مخالفین کامنشورانگلی،دھرنا،سازشیں،پا نا مااوراقامہ ہے ،مخالفین کہتے ہیں شکرہے 2013میں حکومت نہیں ملی،مخالفین سن لیں 2018میں بھی حکومت آپ کونہیں ملے گی،کیادہشت گردی اورلوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے ؟کیاآج کاپاکستان 2013کے پاکستان سے بہترہے یانہیں؟،سزانوازشریف کونہیں،آپ کے ووٹ کوملی ہے ،یہ سزاپاکستان کوملی ہے ،مقدمہ پانا ماپرچلا جس میں نوازشریف کانام ہی نہیں،جن کانام پا نا مامیں ہے ان پرمقدمہ چلاہی نہیں،اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمنتخب وزیراعظم کوکیوں نکالاگیا؟17ستمبرکوعوام اپنے لیڈرکیساتھ ہونے والی زیادتی کاجواب دینگے ،عمران خان کاکوئی کاروبارنہیں،اربوں روپے کہاں سے آئے ۔قبل ازیں مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ریلی نکالی جس کا یو سی 50 اور یو سی 52 کے مختلف علاقوں میں شاندار استقبال ہوا۔ کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے ۔مین بند روڈ پر مریم نواز نے اپنے مختصر خطاب میں کارکنوں کو فتح کی نوید سنائی، اس سے قبل ماڈل ٹاؤن لاہور میں مریم نواز کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ سینیٹر پرویز رشید، طلال چودھری، مائزہ حمید سمیت اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ن لیگ وکلا ونگ کے رہنمائوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک مقدمہ چلا، ایک خاندان کی تذلیل کی گئی، نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں تھا، ایک ہی مقدمے کا 4 بار فیصلہ آیا، اب 5 ویں بار آئیگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن کو تاریخی فتح حاصل ہو گی اور عوام کی حمایت سے انتخابی معرکے میں سرخرو ہونگے ۔ انہوں نے کارکنوں سے مل کر ’’ایک واری فیر شیر‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔وکلا کے وفد سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جب کوئی لیڈر مقبول ہوجائے تو اس کے خلاف اقامے جیسے فیصلے آتے ہیں،ہماری خاندانی باتوں کو سڑکوں پر اچھالا گیا، ڈیڑھ سال تک ایک خاندان کی تذلیل کی گئی اور ہمارے گھریلو معاملات زیر بحث لا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، الزامات میں اتنی سچائی تھی تو ثابت کرتے اس کے لئے اقامے کی کیا ضرورت تھی ، جے آئی ٹی کے ہیرے بھی ایک پیسے کی کرپشن نہیں نکال سکے ،دوسر ی طرف این اے 120کے ضمنی الیکشن میں تشہیری مہم کیلئے فوکر طیارے سے بیگم کلثوم نواز کی پرچیاں پھینکی گئیں جن پر کلثوم نواز ،نواز شریف،شہباز شریف،عابد شیر علی، حمزہ شہباز اورمریم نواز کی تصویریں چھاپی گئیں ،مختلف علاقوں میں ساڑھے چھ لاکھ پمفلٹس گرائے گئے اس موقع پر فوکر طیارے سے گل پاشی بھی کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button