ایڈیٹرکاانتخاب

این اے 120سے مسلم لیگ ن کی جیت ، حامد میر نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد 19 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ ہم سب کو میڈیا میں بھی تبدیلی نظر آ رہی ہے،مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت نے اربوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کےثبوت موجود ہیں کہ واٹس ایپ کالوں پر مریم نواز بڑے بڑے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو کیسے کنٹرول کرتی ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی پتہ چلے گا کہ جو الزام لگایا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کالوں سے جے آئی ٹی پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی گئی اس میں بھی حقیقت تھی اور واٹس ایپ پیغامات اور کالوں سے کس طرح میڈیا کی مینجمنٹ کی جاتی ہے۔
اگر یہ تفصیلات سامنے آ گئیں تو ٹی وی چینلز پر جمہوریت پسند اینکرز اور صحافیوں کو اپنی شکلیں دکھانی مشکل ہو جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button