سائنس و ٹیکنالوجی

اینڈروئڈ فون پر تیزی سے مقبول ہوتا گیم ’امپاسبل بوٹل فلپ‘

واشنگٹن: اینڈروئڈ ایپ کے لیے حال ہی میں لانچ کیا گیا ایک اسمارٹ فون گیم ’امپاسبل بوٹل فلِپ‘ بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے پسند کررہی ہے۔
اس کھیل کو ایپل فون کے لیے بھی بنایا گیا ہے لیکن وہاں یہ 200 مقبول ترین گیمز کی فہرست میں بھی موجود نہیں لیکن اینڈروئڈ فون والوں کو یہ گیم بہت پسند آیا ہے اور 24 اپریل کویہ پہلے نمبر پر موجود تھا اور اب بھی بہت مقبول گیمز میں سر فہرست ہے۔
قارئین کو یاد ہوگا کہ 2016ء میں دنیا بھر کے لوگوں نے بوتل چیلنج کی ویڈیو پوسٹ کی تھیں جس میں پانی سے پوری یا آدھی بھری ہوئی پلاسٹک کی چھوٹی بڑی بوتلوں کو اس انداز میں گھما کر پھینکنا ہوتا تھا کہ وہ اپنے پیندے کے بل جاکھڑی ہو، دنیا بھر سے لوگوں نے اس چیلنج کے تحت اپنی ویڈیوز فیس بک اور یوٹیوب پر پوسٹ کی تھی۔
یہ دائیں سے بائیں جانے والا سائیڈ اسکرولر گیم ہے اس میں کارٹون کی طرح پانی کی ایک بوتل دکھائی دے گی جسے ہوا میں لڑھکاتے اور گھماتے ہوئے اپنی آخری منزل تک پہنچانا ہوتا ہے، جیسے ہی بوتل غلط انداز میں گرتی ہے آپ کا گیم ختم ہوجاتا ہے اور پھر دوبارہ سے گیم شروع کرنا ہوتا ہے۔
لیکن یہ اتنا آسان نہیں کیونکہ بوتل کو کرسی، صوفے، ویکیوم کلینر کے ہینڈل اور دیگر لاتعداد اشیا پر رکھنا ہوتا ہے۔ اسی لیے گیم کھیلنے کے لیے صبر اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
گیم کا منفی پہلو یہ ہے کہ اس کے فری ورژن میں اشتہارات آتے ہیں جو 10 سے 15 منٹ کے لیے ہوتے ہیں اور ان ویڈیو اشتہارات کو اسکپ کرکے گیم کھیلنا ممکن نہیں ہوتا، اس گیم کا اشتہارات سے پاک ورژن صرف 3 ڈالر میں دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button