پاکستان

ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر عمران خان سے سلیم شہزاد کی ملاقات کرتے ہوئے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں پیغام جاری کیا کہ تحریک انصاف سلیم شہزاد کو خوش آمدید کہتی ہے ۔فواد چوہدری کی جانب سے یہ پیغام جاری کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے رائٹ ہینڈ سلیم شہزاد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ،انہیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گینگ چلانے اور بھتہ کے حوالے سے جانا جاتاہے اور ان پر کراچی میں سنگین نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button