سندھشہر شہر

ایم کیو ایم نے اداروں کو تباہ کیا ، جام خان شورو

سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اداروں کو تباہ کیا جس کا خمیازہ آج کراچی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے اپنے دور میں سیکٹر انچارجوں اور پارٹی کارکنوں کو بھرتی کیاجبکہ 90 کے جلسوں میں بلدیاتی کارکنان گاڑیاں لے کر پہنچتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں بے تحاشہ بھرتیاں کی گئیں، ٹنکی گراونڈ کا نام سعید غنی کے نام پر رکھ دیا جائےجبکہ انہوں نے ایم کیو ایم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی غلطیوں کو سدھارے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعید غنی کے علاقے میں واٹربورڈ پمپ پر چائنا کٹنگ کی گئی اورلیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کے پلاٹوں کی زمین پر ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ ہمارے کارکنوں کی جگہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button