پاکستان

ایم کیو ایم لندن کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آگئی ، تحقیقاتی اداروں نے 6رہنماﺅں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوزوائسآف کینیڈا )
نیو نیوز کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت سمیت 6ارکان کے 122ٹویٹر اکاﺅنٹ بلاک کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کچھ سوشل میڈیا اکاونٹس کو جنوبی افریقہ سے بھی آپریٹ کیا جا رہا ہے ۔ٹوئٹر پر قائد کا سیاسی انقلاب،مہاجر میری پہچان ،مہاجر کی بیٹی،میری آواز سنو،حق پرست اور دیگر ناموں سے بھی اکاونٹ چلائے جا رہے ہیں جنہیں بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے بعض رہنما ﺅں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق نہ صرف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں بلکہ کراچی میں اپنے کارکنوں کو خفیہ پیغامات بھیج رہے ہیں ۔ملکی سلامتی کے اداروں نے 43 ٹوئیڑ ،19واٹس ایپ اور 50فیس بک اکاونٹس کا سراغ لگا یا ہے جنہیں فوری بند کر دیا جائے گا۔
پاناما کیس کے فیصلے کے بعد حکومت نے عوام کیلئے بڑا اعلان کر دیا ، سب کو خوش کر دیا
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے متحدہ لندن کے رہنماﺅں اور کراچی میں کارکنوں اور دہشت گردوں سے رابطہ توڑنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button