Draft

ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہدپاشا کوگرفتار کر لیا گیا

کراچی نیوز وی او سی آن لائن) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہدپاشا کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آغاخان ہسپتال کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رات گئے ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہدپاشا کو اس وقت دھر لیا جب وہ اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ گھر کی جانب جا رہے تھے۔ تاہم بعد ازاں اہلکاروں نے ایم کیو ایمرابطہ کمیٹی کوتحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2016میں بھی شاہدپاشاکورینجرزنے گلستان جوہر سے گر فتارکیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button