ایڈیٹرکاانتخاب

ایم کیوایم رہنماعبدالرشیدگوڈیل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی(نیوز وی او سی آن لائن)پی ٹی آئی نے سند ھ سے بڑی وکٹ گر ادی۔ ایم کیوایم رہنماعبدالرشیدگوڈیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کا ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رہنماعبدالرشیدگوڈیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ آج(اتوار) کے روز عمران خان سے نبی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں کریں گے اورپی ٹی آئی اور عبدالرشیدگوڈیل کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عبدالرشیدگوڈیل کا کہنا تھا کہ اب وہ ایم کیو ایم کا حصہ نہیں رہے اورمستقبل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button